اب رُکنا  ممکن نہیں، ہم اپنی ملت کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں: صدر ایردوان

وہ جو 24 جون کے بعد عفرین کو واپس لینے کی بات کر رہے ہیں  ہم ان کے خواب کو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

994664
اب رُکنا  ممکن نہیں، ہم اپنی ملت کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترک فوجیوں نے منبچ کے علاقے میں  پیٹرولنگ شروع کر دی ہے۔

ضلع سامسون  میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے  اجلاس سے خطاب میں صدر ایردوان نے منبچ کے بیرونی محلّوں میں متعین ترک فوجیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ منبچ سے دہشت گرد تنظیمیں نکل جائیں گی دیکھیے  نکلنا شروع ہو گئی ہیں۔ پھر ہم نے کہا تھا کہ علاقے میں پیٹرولنگ کا آغاز ہو گا وہ بھی   شروع ہو گئی ہے۔

عراق کے شمالی علاقے قندیل میں ترک مسلح افواج  کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  PKK  کے خلاف آپریشنوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے آپریشن میں 20 طیاروں کی مدد سے 10 اہم نقاط کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسرے آپریشن میں دہشت گرد تنظیم کےلیڈروں  کو نشانہ بنایا گیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اب رُکنا  ممکن نہیں ہے۔ وہ جو 24 جون کے بعد عفرین کو واپس لینے کی بات کر رہے ہیں  ہم ان کے خواب کو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیں گے۔ اس وقت ہم اپنی ملت کی بقا کے دعوے کے لئے جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آپ کے لیڈروں کا ایسا  کوئی ہدف کوئی مقصد  نہیں ہے لیکن ہمارا ہے لہٰذا ہم کامیابی حاصل کریں گے۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی استنبول میں مشرقی اور جنوب مشرقی وِنگ  کے لیڈروں   اور سول سوسائٹیوں  کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ترک فوجیوں نے آج سے منبچ میں فرائض کا آغاز کر دیا ہے"۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کی صفائی کے لئے ہم امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی انطالیہ میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ترک فوجی فرات ڈھال  کے علاقے اور منبچ کے درمیانی علاقے میں داخل ہو گئے ہیں اور علاقے میں پیٹرولنگ شروع کر دی ہے"۔

ترک فوجیوں کے منبچ کے اندر بھی پیٹرولنگ شروع کرنے کا ذکر کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ منبچ جلد از جلد YPG اور PKK سے صاف ہو جائے گا۔ ہمارا مقصد مرحلہ وار شکل میں YPG کے زیر کنٹرول علاقوں میں استحکام قائم کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں