استنبول میں عالمی سطح کا سائنسی مرکز قائم کیا جائیگا، صدر ایردوان

انسانی و تہذیبی   موضوعات پر  مبنی اس مرکز کو سالانہ  بیس لاکھ زائرین  آئیں گے

993346
استنبول میں عالمی سطح کا سائنسی مرکز قائم کیا جائیگا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ استنبول کے خلیج ڈاک یارڈ میں ایک سائنسی مرکز کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

صدر ِ ترکی نے ٹویٹر  پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "ہم استنبول  میں سائنس سنٹر کا قیام عمل میں لائیں گے۔ انسانی و تہذیبی   موضوعات پر  مبنی اس مرکز کو سالانہ  بیس لاکھ زائرین  آئیں گے ،  مرکز کے ذریعے سائنسی میدان میں  خدمات ادا کی جائینگی۔"

انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ تین برس تک جاری رہے گا اور اس پر ایک سو ملین لیرے کی لاگت آئیگی، یہاں  پر  عالمی سطح  کے حامل ٹیکنالوجی سنٹر، ڈیجیٹل  نظام سے لیس لائبریری اور جدید  مرکز، تعلیمی سرگرمیوں، ورک شاپس اور سائنس فیئرز کا اہتمام  کیا جائیگا۔



متعللقہ خبریں