صدر ایردوان  کی نوجوانوں کے ساتھ سحری نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی، ریکارڈ پر ریکارڈ بن گئے

طلبا کے ایک گروپ  نے سوشل میڈیا کے ذریعے  صدر ایردوان  کو دارالحکومت انقرہ  میں حسین غازی  ہوسٹل  میں اکھٹے  سحری کرنے کی دعوت دی جسے صدر ایردوان نے قبول کرلیا

984019
صدر ایردوان  کی نوجوانوں کے ساتھ سحری نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی، ریکارڈ پر ریکارڈ بن گئے

صدر ایردوان  کی نوجوانوں کے ساتھ سحری نے  سوشل میڈیا پر نیا ریکارڈ قائم کردیا

طلبا کے ایک گروپ  نے سوشل میڈیا کے ذریعے  صدر ایردوان  کو دارالحکومت انقرہ  میں حسین غازی  ہوسٹل  میں اکھٹے  سحری کرنے کی دعوت دی جسے صدر ایردوان نے قبول کرلیا ۔

ایک طالبِ علم نے  اپنے  ٹوئٹر اکاونٹ  میں لکھا کہ  " جناب صدر صاحب  ایک رات  آپ ہمارے حسین غازی ہوسٹل  میں ہمارے مہمان بنیں اور ہم اکھٹے  ہی  سحری کریں " جس پر صدر ایردوان نے جواب دیتے ہوئے لکھا" اگر آپ کی چائے تیار ہے تو   میں آرہا ہوں " اور پھر انہوں نے ہوسٹل کا رخ اختیار کیا  اور ہوسٹل کے   طعَام خانے میں جب طلبا نے صدر ایردوان   کو دیکھا تو انہوں نے  اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسمارٹ فونز سے   اسے لائیو پیش کیا ۔

فیس بک اور ٹوئٹر پر  ایک ساتھ ہی   پیش کی جانے والی   طلبا کی یہ لائیو نشریات  کو   2٫1 ملین   افراد نے بیک وقت دیکھا جوکہ  سوشل میڈیا میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

صدر ایردوان  کی طلبا کے ساتھ سحری   2018ء  میں سب سے زیادہ   دیکھی جانے والی نشریات بن گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں