آج استنبول خلیج میں فتحِ استنبول سے متعلق خصوصی پروگرام میں صدرایردوان شرکت کریں گے

اس خصوصی پروگرام کے لیے  ساحل  سمندر سے  50 میٹر کے فاصلے پر  سمندر کی سطح پر  18X78 میٹر  وسیع اسٹیج  بنایا جائے گا  جہاں سے  تھری ڈی  میپنگ  کے ذریعے  20 منٹ کی فلم بھی  پیش  کی جائے گی

981180
آج استنبول خلیج میں فتحِ استنبول سے متعلق خصوصی پروگرام میں صدرایردوان شرکت کریں گے

فتحِ استنبول کی  565 ویں سالگرہ      استنبول خلیج میں منائی جا ئے گی۔

خلیج کنونشن سینٹر  کے ساحل پر منعقد ہونے والے پروگرام  میں   وزارتِ ثقافت  کا تاریخی  ترک موسیقی   کا تصوف گروپ اپنے کنسرٹ پیش کرے گا۔

اس کنسرٹ کے بعد  صدر رجب طیب ایردوان  اور دیگر  اہم شخصیات افطار پروگرام میں حصہ لیں گے۔ افطار پروگرام کے بعد  فتح ِ استنبول کی 565 ویں سالگرہ  کے موقع پر خصوصی  جشنِ فتح  کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں  ترکی کا قدیم فوجی بینڈ " مہتراں"  اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔

اس خصوصی پروگرام کے لیے  ساحل  سمندر سے  50 میٹر کے فاصلے پر  سمندر کی سطح پر  18X78 میٹر  وسیع اسٹیج  بنایا جائے گا  جہاں سے  تھری ڈی  میپنگ  کے ذریعے  20 منٹ کی فلم بھی  پیش  کی جائے گی۔ پروگرام میں لیزر  لائٹس کا استعمال کرتے ہوئے   پانی اور لائٹس کا شو بھی پیش کیا جائے گا۔

فتحِ استنبول جس نے دنیا کی تاریخ کا رخ تبدیل کرکے رکھدیا کے فاتح  سلطان محمد فاتح    کی اس فتح کو نئے سرے سے   پیش کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں