پاکستان ترکی سے30عدد "اتاک" ہیلی کاپٹرخرید رہا ہے، سمجھوتے پردونوں ممالک کے صدورجلد دستخط کریں گے

دفاعی صنعت کے ماہر  طوران  اعوز  نے ٹوئٹر پر  لکھا ہے کہ  دفاعی صنعت کے سیکرٹری   پروفیسر  ڈاکٹر   اسماعیل   دیم " اتاک" ہیلی کاپٹروں  کی برآمدات سے متعلق آئندہ چند دنوں میں  ترکی اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے  کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے

973962
پاکستان ترکی سے30عدد "اتاک" ہیلی کاپٹرخرید رہا ہے، سمجھوتے پردونوں ممالک کے صدورجلد دستخط کریں گے

پاکستان اپنی دفاعی ضرویات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ترکی سے 30 عدد  جدید لڑاکا"  اتاک"  ہیلی کاپٹر خرید رہا ہے۔

دفاعی صنعت کے ماہر  طوران  اعوز  نے ٹوئٹر پر  لکھا ہے کہ  دفاعی صنعت کے سیکرٹری   پروفیسر  ڈاکٹر   اسماعیل   دیمر    " اتاک" ہیلی کاپٹروں  کی برآمدات سے متعلق  آئندہ چند دنوں میں  ترکی اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے  کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے۔

انہوں نے اپنے  پیغام میں کہا ہے کہ   1.5 بلین ڈالر مالیت  کے اس سمجھوتے  پر دونوں ممالک کے صدرور جلد ہی  ایک تقریب میں دستخط کریں گے۔

ماہ نومبر  2017 میں پاکستان کے دفاعی پیدوار کے وزیر  نے  30 عدد  حملہ آور ہیلی کاپٹر  اور چار عدد  جنگی بحری جہاز وں کی فروخت سے متعلق   سے  کاروائی کے نوئے فیصد مکمل ہونے   اور  اس سلسلے میں کریڈٹ  کے مسئلے کو حل کرنے میں مصروف ہونے سے آگاہ کیا تھا۔

یہ خریدو فروخت ترکی اور پاکستان کے درمیان یکمشت   سب سے بڑے  دفاعی  برآمدات کی حیثیت بھی رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں