ترکی، تین سیاسی جماعتوں کا اسرائیل کے خلاف مشترکہ مذمتی اعلامیہ

قومی اسمبلی کا اجلاس غزہ خصوصی نشست کے نام سے منعقد ہوا، جس دوران  مقررین نے  اپنے اپنے خطاب میں  اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی

971665
ترکی، تین سیاسی جماعتوں کا اسرائیل کے خلاف مشترکہ مذمتی اعلامیہ

ترکی کی تین بڑی سیاسی جماعتوں نے اسرائیل کے غزہ میں  قتل ِ عام کے خلاف ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس غزہ خصوصی نشست کے نام سے منعقد ہوا، جس دوران  مقررین نے  اپنے اپنے خطاب میں  اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔

بعد ازاں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی، ریبپلیکن پیپلز پارٹی اور نیشلسٹ موومنٹ پارٹی نے اسرائیل کے خلاف مذمتی اعلامیہ جاری کیا۔

تینوں سیاسی جماعتوں کے مشترکہ اعلامیہ میں   کہا گیا ہے کہ "ہم حکومت ِ اسرائیل کی  تمام تر بنی انسانوں کے نام پر شدید مذمت کرتے ہیں اور اس پر لعنت و ملامت بھیجتے ہیں۔ ۔ متحدہ امریکہ اور اسرائیل کے اقوام متحدہ کی قراردادوں  کو نظرِ انداز کرنے ، عالمی برادری  کے ارادے اور کائناتی اقدار کو چیلنج کرنے کے خلاف فلسطینیوں کا پر امن رد عمل ان کا بنیادی ترین حق ہونے  کے ساتھ ساتھ انسانی ضمیر کی ترجمانی بھی کر رہا ہے۔"

 



متعللقہ خبریں