صدر ایردوان کا فلسطینی ہم منصب سے رابطہ،فلسطینی عوام سےاظہار یک جہتی

صدر رجب طیب ایردوان  نے فلسطینی صدر محمود عباس سے  ٹیلفون پر رابطہ کرتے ہوئے فلسطینی حکومت اور عوام سے اظہار یک جہتی سمیت پر تشدد واقعات کی شدید مذمت کی

970954
صدر ایردوان کا فلسطینی ہم منصب سے رابطہ،فلسطینی عوام سےاظہار یک جہتی

صدر رجب طیب ایردوان   نے فلسطینی صدر محمود عباس سے  ٹیلفون پر رابطہ کیا ۔

صدارتی ذرائع کےمطابق ، اس بات چیت میں  صدر ایردوان نے  القدس منتقل ہونے والے امریکی سفارت خانےکی شدید مذمت کی  ۔

 علاوہ ازیں بات چیت میں  اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا گیا ۔

دونوں رہنماوں نے  خطےکی تازہ صورت حال  کا جائزہ لیتےہوئے اس بات کی  امید کی کہ  اقوام عالم ان واقعات پر  خاموشی کا قفل توڑنے  کی ہمت کرے گی ۔

 



متعللقہ خبریں