نتن یاہو کے ہاتھ نہتے فلسطینیوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں، صدرِ ترکی

اسرائیل وزیر اعظم اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے اپنے اقتدار کو مضبوط بنانے کے درپے ہیں

971746
نتن یاہو کے ہاتھ نہتے فلسطینیوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں، صدرِ ترکی

صدر رجب طیب ایردوان  نے ٹویٹر پر  ان کے خلاف غیر موزوں  پیغام شیئر کرنے والے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو   کو جواباً لکھا ہے کہ تمھارے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

صدر ایردوان نے ٹویٹر پر  اپنے اعلان میں کہا ہے کہ نتن یاہو نہتے عوام کی سرزمین پر قبضہ جمانے والی ایک ریاست کے وزیر اعظم ہیں۔

جناب ایردوان نے ان کو  "انسانوں کو قتل کرنے کو بخوبی جاننے" والے کے طور پر  بیان کرنے والے نتن یاہو کو انگریزی   میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ "نتن یاہو ، نہتے  عوام کی سرزمین کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو پاوں تلے  روندھتے  ہوئے 60 برسوں سے قبضے میں رکھنے والی ایک مملکت کے وزیر اعظم ہیں۔ ان کے ہاتھ فلسطینی معصوم انسانوں کے خون میں  رنگے پڑے ہیں   اور یہ اس حقیقت کو ترکی  کو نشانہ بناتے ہوئے جھٹلا نہیں سکتے ۔ انہوں نے نتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ   اگر تم  انسانیت کے حوالے سے سبق  سیکھنا چاہتے ہو تو پھر دس احکامات  کا مطالعہ کرو۔"



متعللقہ خبریں