جو قوم ماں باپ کی عزت و احترام کو اپنا شعار بناتی ہے اسے دنیا میں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا

میں تمام ماوں کو مدر ڈے کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، مائیں، دنیا  میں آنے کے بعد پہلی چیخ سے لے کر آخری سانس لینے تک ہمارے لئے محفوظ بندرگاہوں کی حیثیت رکھتی ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

969592
جو قوم ماں باپ کی عزت و احترام کو اپنا شعار بناتی ہے اسے دنیا میں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے 13 مئی  مدر ڈے کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ ماوں کا حق ہرگز ادا نہیں کیا جا سکتا۔

پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہمارےلئے پہلی دعاگو،  شفیق، مہربان  اور پناہ گاہ  کی حیثیت رکھنے والی شخصیت ہماری مائیں ہیں۔  میں تمام ماوں کو مدر ڈے کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مائیں، دنیا  میں آنے کے بعد پہلی چیخ سے لے کر آخری سانس لینے تک ہمارے لئے محفوظ بندرگاہوں کی حیثیت رکھتی ہیں۔ مائیں ہمارا محبت  اور شفقت سے بھرا ہوا گھر ہیں ، ہماری راز دار  اور دوست  ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ "اولاد کی خوشی کے لئے اپنی خوشی کو ، اولاد کے مستقبل کے لئے خود کو قربان کرنے والی، خود بھوکا رہ کر اولاد کا پیٹ بھرنے والی اور ان کی ہر خوشی کا خیال رکھنے والی ماوں کا حق کبھی بھی ادا نہیں کیا جا سکتا"۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ماں اس وقت بھی ہماری پشت پر ہوتی جب ہم پہلا قدم اٹھاتے ہیں اور اس وقت بھی جب ہم عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں۔ وہ ہمارا حوصلہ بڑھاتی ہے، نیکی کی طرف رہنمائی کرتی  اور برائی اور بُروں سے دُور رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔ جنت ماوں کے قدموں تلے ہے وہ ہمارے سر کا تاج ہیں ، ہمارے لئے دعا ، برکت  ہیں اور  ہماری پہلی استاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ جو قوم ماں باپ کی عزت و احترام کو، ان کے لئے شفقت اور محبت کو اپنا شعار بناتی ہے اسے دنیا میں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

صدرا ایردوان نے کہا کہ میں، اپنی زندگیوں کو اپنے کنبوں کے لئے وقف کر دینے والی ماوں  کو مدر ڈے کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور جو مائیں سفر آخرت پر روانہ ہو چکی ہیں ان کے لئے  رب العزت سے رحمت و مغفرت  کا طلبگار ہوں ۔



متعللقہ خبریں