غیر ملکی طالبعلموں کو ترکی میں نوکری کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، صدر ایردوان

غیر ملکی  طلباء و طالبات کو ورک پرمٹ جاری کیا جائیگا، انہیں  جنرل  ہیلتھ انشورنس پروگرام میں داخل کیا جائیگا۔، ایک لاکھ 15 ہزار طالب علموں کو اقامہ دیا جائیگا

969419
غیر ملکی طالبعلموں کو ترکی میں نوکری کرنے کی اجازت دے دی گئی  ہے، صدر ایردوان

غیر ملکی طالبعلموں کو ورکنگ پرمٹ کی اجازت دے دی گئی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس  میٹنگ  سے خطاب میں ترکی میں زیرِ تعلیم طالب علموں کو  دو خوشخبریاں  دیں۔

انہوں نے بتایا کہ "غیر ملکی  طلباء و طالبات کو ورک پرمٹ جاری کیا جائیگا، انہیں  جنرل  ہیلتھ انشورنس پروگرام میں داخل کیا جائیگا۔، ایک لاکھ 15 ہزار طالب علموں کو اقامہ دیا جائیگا۔

جس کے مطابق  ترکی میں  زیر تعلیم ایک لاکھ 15 ہزار  مہمان طالب علموں کو محکمہ پولیس کے امیگریشن آفس   جائے بغیر  ان کے زیر تعلیم جامعات میں ہی اقامہ جاری کیا جائیگا۔

جناب صدر نے بتایا کہ "ماضی میں  غیر ملکی طالب  علموں کو نوکری کرنے کی اجازت نہیں تھی اب  عنقریب تمام  تر غیر ملکی طالب علموں کو  دوران تعلیم اور بعد میں  ورک پرمٹ   حا صل کرنے   میں  در پیش  مسئلے کو حل کر دیا جائیگا۔

غیر ملکی طالب علموں کی تعداد میں اضافے کے ہدف پر زور دینے والے ایردوان نے بتایا کہ "ہمارے ملک میں  وظیفے اور ذاتی خرچے پر زیر تعلیم  ایک لاکھ 15 ہزار طالب علم موجو دہیں۔ ہمارا ہدف اس تعداد کو ساڑھے تین لاکھ تک بڑھانا ہے۔  جس کے بعد ہم اس حوالے سے دنیا کے پہلے پانچ ملکوں کی صف میں شامل ہو جائینگے۔



متعللقہ خبریں