ایردوان ۔ پوتن ٹیلی فونک بات چیت

ایردوان۔ پوتن بات چیت میں حالیہ ایام میں شام میں بڑھنے والی کشیدگی کی فضا   کے باعث اندیشہ ہونے  کا معاملہ  بھی زیر غور آیا

968457
ایردوان ۔ پوتن ٹیلی فونک بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے  روسی صدر ولادیمر پوتن  سے ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ملاقات میں  امریکہ کی ایران  کے ساتھ سن 2015 میں طے پانے والے معاہدے  سے یک طرفہ طور پر    علیحدگی  کے فیصلے پر غور کیا گیا۔

امریکی فیصلے کے غلط ہونے کا اشارہ دینے والے دونوں سربراہان نے  اس بات پر زور دیا ہے کہ مذکورہ منصوبہ دراصل تحفظ دیے جانے کی ضرورت   کی حامل ایک سفارتی کامیابی ہے۔

ایردوان۔ پوتن بات چیت میں حالیہ ایام میں شام میں بڑھنے والی کشیدگی کی فضا   کے باعث اندیشہ ہونے  کا معاملہ  بھی زیر غور آیا۔

صدر ِ ترکی نے علاوہ ازیں روسی  ہم منصب کو 7 مئی کے  دن  منعقد ہونے والی تقریب حلق برداری کے ساتھ "صدر ِ مملکت" کا   چوتھی بار عنوان حاصل کرنے کی مبارکباد  دی۔

 



متعللقہ خبریں