ترک مسلح افواج کے سربراہ کی پاک فوج کے حکام سے ملاقاتیں

جنرل خلوصی آقار نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا

964464
ترک مسلح افواج کے سربراہ کی پاک فوج کے حکام سے ملاقاتیں

ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی  آقار نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عسکری روابط، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ترک چیف نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن قائم کرنے میں پاک آرمی کا بہت بڑا کردار ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکش چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے ہر معاملے میں اپنے برادر ملک پاکستان کا ساتھ دیا۔ قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی آمد پر جنرل خلوصی  آقار کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف پیش کیا۔



متعللقہ خبریں