عراقی وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب سے انقرہ میں ملاقات

ترک وزیر نے عراقی ہم منصب سے باقاعدگی سے رابطے میں ہونے اور علاقائی و دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کرنے کا ذکر کیا ہے

963879
عراقی وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب سے انقرہ میں ملاقات

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  نے ترکی کے سرکاری دورے پر آنے والے عراقی ہم منصب ابراہیم جعفری سے ملاقات کی۔

وزارت  خارجہ  کے گیسٹ ہاؤس میں ہونےو الی اس ملاقات سے قبل  مختصراً جائزے پیش کرنے والے چاوش اولو نے بتایا کہ  عراقی وزیر  خارجہ مخلوط اقتصادی کمیشن کے اجلاس  میں شرکت کی غرض سے ترکی آئے ہیں۔

جعفری سے ٹیلی فون پر باقاعدہ رابطہ ہونے اور بین الاقوامی اجلاس میں یکجا ہونے کو بیان  کرنے والے چاوش اولو نے بتایا کہ  اس کے ساتھ ساتھ  دو طرفہ دورے  بھی سر انجام پاتے رہتے ہیں۔ مذکورہ مذاکرات میں  دو طرفہ اور علاقائی معاملات اور عراق کی موجودہ صورتحال  پر بات چیت  ہونے کا ذکر کرنے  والے  ترک وزیر کا کہنا ہے کہ اس اعتبار سے  جعفری کا دورہ ترکی با معنی ہے۔

مہمان وزیر نے بھی کہا کہ محترم چاوش اولو  ہمیشہ  متحرک  رہتے ہیں،  ترکی میں میری میزبانی کرنے پر میں ان کا مشکور و ممنون ہوں۔



متعللقہ خبریں