ترکی میں سونے کے ذخائر کی ریل پیل، غیرممالک سےاپنا سونا منگوالیا

ترکی کے سینٹرل بینک اور    خلق بینک  کی  غیر ممالک  میں موجود 220 ٹن  سونے  کے ذخائر کو  استنبول اسٹاک ایکسچینج  میں محفوظ کردیا گیا ہے۔ اسی دوران  زراعت بینک اور  وقف بینک کے سونے کے ذخائر کو ترکی منتقل کرنے کی کاروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے

955684
ترکی میں سونے کے ذخائر کی ریل پیل، غیرممالک سےاپنا سونا  منگوالیا

جمہوریہ ترکی  کے سینٹرل بینک  کے امریکہ کے سینٹرل بینک میں  موجود   تمام سونے کے ذخائر کو سن 2017 میں ترکی منتقل کردیا گیا ہے۔

ترکی کے سینٹرل بینک اور    خلق بینک  کی  غیر ممالک  میں موجود 220 ٹن  سونے  کے ذخائر کو  استنبول اسٹاک ایکسچینج  میں محفوظ کردیا گیا ہے۔

اسی دوران  زراعت بینک اور  وقف بینک کے سونے کے ذخائر کو ترکی منتقل کرنے کی کاروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

برطانیہ  کے دارالحکومت لندن  میں زراعت بینک    کا 57 ٹن اور  وقف بینک کا 38 ٹن کل 95  ٹن  سونا موجود ہے۔

سونے کے یہ تمام ذخائر  ترکی  کے اپنے سونے کے ذخائر ہیں  جن کو غیر ممالک میں  محفوظ رکھا گیا تھا۔

اس طرح  سن 2017  کے اواخر میں  ترکی کے سینٹرل بینک  میں 561 ٹن سونے کے کل ذخائر موجود تھے  جن میں سے  200 ٹن  بینک کے اپنے اور  364 ٹن  دیگر بینکوں کے ذخائر ہیں۔

 



متعللقہ خبریں