ترکی کا نیٹو میں کردار کلیدی ہے: اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکریٹری جنرل یانز اسٹولٹن برگ  نے  اعتراف کیا کہ رکن ممالک میں ترکی واحد ملک ہے جو کہ دہشتگردی سے  سب سے زیادہ متاثر رہاہے مگر اُس کا کردار ہماری تنظیم کےلیے کلیدی ہے

955301
ترکی کا نیٹو میں کردار کلیدی ہے: اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکریٹری جنرل یانز اسٹولٹن برگ  نے  اعتراف کیا کہ رکن ممالک میں ترکی واحد ملک ہے جو کہ دہشتگردی سے  سب سے زیادہ متاثر رہاہے مگر اُس کا کردار ہماری تنظیم کےلیے   کلیدی ہے ۔

اسٹولٹن برگ نے  یہ بات  ولندیزی  پارلیمان کے امور خارجہ  کمیشن کے وفد سے ملاقات کے  دوران کہی  اور بتایا کہ   نیٹو کو ترکی    کا موقف  سمجھنے کی ضرورت ہے ۔

بعد ازاں  ولندیزی  وزیراعظم مارک روٹ   کے ہمراہ  اخباری کانفرنس  کا انعقاد  کرتےہوئے سیکریٹری جنرل نے  ایک یونانی صحافی کے سوال کا جواب دیتےہوئے کہا کہ   ترکی اور یونان  ہمارے  اہم اتحادی  ہیں  ،دونوں  ہمسایہ  ممالک کو  اپنے مسائل باہمی مشاورت سے  حل کرنے چاہیئے  جس میں نیٹو کی مداخلت  میرے خیال  سے غیر ضروری   ہے ۔



متعللقہ خبریں