ترک وزیر اعظم نے جنگیز خان اور بلگے کغان کی یادگاروں کا دورہ کیا

گیوک ترکوں کی جانب سے  تعمیر کردہ یادگاری مزار کا جائزہ لینے والے یلدرم نے  تیکا کی سرگرمیوں کے بارے میں  حکام سے آگاہی  حاصل کی

946375
ترک وزیر اعظم نے جنگیز خان اور بلگے کغان کی یادگاروں کا دورہ کیا
basbakan mogolistan1.jpg

منگولیہ کے دورے پر موجود ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اورہن  مزار کی زیارت کی۔

ترکی رابطہ و تعاون ایجنسی  تیکا کی جانب سے بلگے کغان  میوزیم کی بھی سیر کرنے والے  یلدرم  کا روایتی لباس میں ملبوس ملازمین   نے استقبال کیا۔

گیوک ترکوں کی جانب سے  تعمیر کردہ یادگاری مزار کا جائزہ لینے والے یلدرم نے  تیکا کی سرگرمیوں کے بارے میں  حکام سے آگاہی  حاصل کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں عظیم گیوک  ترک مملکت کے رہنماؤں  میں سے بلگے  کغان  اور کول تیغن  کے ہزار ہا سال قبل  سے ہمیں  دانائی پر مبنی پیغامات  دینے والی یادگار کی زیارت کرنے پر دلی مسرت محسوس کرتا ہوں۔ترک اور منگول تاریخ کی مشترکہ اقدار ان یادگاروں کو آئندہ کی نسلوں تک  با حفاظت پہنچانا ہمارے آباؤ اجداد  کے احترام کے مترادف ہے۔ اس بنا میں  تیکا کی معرفت ان  مقامات کی دیکھ بھال اور مرمت   کرنے والے تمام تر  متعلقہ افراد کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں۔  میں ترک منگول  کی  عظیم تاریخ  کو جھک کر سلام پیش کرتا ہوں۔

بعد میں وزیر اعظم نے منگولیہ کے اہم ترین عناصر میں سے ایک جنگیز خان کا مجسمہ نصب ہونے والے مقام کا بھی دورہ کیا ۔

 

 



متعللقہ خبریں