امریکہ کے انکار نے ہمیں دفاعی صنعت میں خود کفیل بنا دیا ، صدرِ ترکی

جدید ٹیکنالوجی نے دفاعی  شعبے میں جو جو  ترقیاں کی ہیں ہم  بھی اس  کے حصول میں سرگرم رہیں گے، ہم میں کس چیز کی کمی ہے

946458
امریکہ کے انکار نے  ہمیں دفاعی صنعت میں خود کفیل بنا دیا ، صدرِ ترکی

صدر  رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ شام کی طرح شمالی عراق میں بھی سینکڑوں  کی تعداد میں  دہشت گردوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

آک پارٹی کے رہنما و صدر رجب طیب ایردوان نے  آئدن میں  ضلعی کنونشن سے قبل  عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک مسلح افواج  نے شام میں سن 2016 کی فرات ڈھال کاروائی اور 20 جنوری کو عفرین علاقے میں  شروع کردہ شاخ زیتون آپریشنز کےذریعے  2 ہزار مربع کلو میٹر  سے زائد کے رقبے کو اپنے  زیر کنٹرول لے لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  بعض حلقوں کی  مخالفت کے  باوجود ترکی نے اپنا فیصلہ خود کرتے  ہوئے آزاد شامی فوج کے ہمراہ عفرین  میں مداخلت کرتے ہوئے  دہشت گردوں کو مار بھگایا ہے۔ ابتک  علاقے میں  ہلاک  ہونے والے دہشت گردوں  کی تعداد 3 ہزار 991 ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شمالی عراق میں بھی سینکڑوں کی تعداد میں دہشت گردوں کو جہنم رسید کر دیا گیا ہے۔

امریکہ  سے اسلحہ مانگنے لیکن کانگرس کی جانب سے اس کی اجازت نہ دیے جانے کی یاد دہانی کراتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "اچھا ہوا کہ امریکی کانگرس نے اجازت نہ دی، اگر ایسا ہو جاتا تو پھر ہم اپنا اسلحہ خود تیار کرنے سے قاصر رہتے۔  برے ہمسائے نے ہمیں  اس شعبے میں خود کفیل بنا دیا۔ جدید ٹیکنالوجی نے دفاعی  شعبے میں جو جو  ترقیاں کی ہیں ہم  بھی اس  کے حصول میں سرگرم رہیں گے، ہم میں کس چیز کی کمی ہے؟"

 



متعللقہ خبریں