امریکہ منبج کے حوالے سے اپنے وعدوں کو پورا کرے، نائب وزیر اعظم

اگر کوئی وعدہ کیا گیا ہے تو  پھر اسے پورا کرنا ہوگا، وگرنہ دو اتحادی ملک آمنے سامنے آنے   پر  مجبور ہو جائیں گے جسے ترکی اور امریکہ دونوں ہی نہیں  چاہتے

942637
امریکہ منبج کے حوالے سے اپنے وعدوں کو پورا کرے، نائب وزیر اعظم

نائب وزیر اعظم  فکری اشک    کا کہنا ہے کہ امریکہ کو منبج کے حوالے سے دیے گئے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

نائب وزیر اعظم نے ٹی آرٹی کو انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے داعش کو بہانہ بناتے ہوئے شامی علاقے منبج میں دہشت گرد تنظیم PKK/پی وائے ڈی۔ وائے پی  جی کو متعین کر دیا ہے،   اس نے داعش کےخاتمے کے بعد ان دہشت گردوں کے علاقے کو خالی کرنے کا وعدہ دیا تھا۔

اشک نے بتایا کہ "منبج کا معاملہ انتہائی واضح ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے قبل  کے صدر باراک اوباما  نے "صدر ترکی  رجب طیب ایردوان کو'ہم منبج سے  دہشت گردوں کا انخلاء کریں گے'  کا کئی بار عندیہ  دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی وعدہ کیا گیا ہے تو  پھر اسے پورا کرنا ہوگا، وگرنہ دو اتحادی ملک آمنے سامنے آنے   پر  مجبور ہو جائیں گے جسے ترکی اور امریکہ دونوں ہی نہیں  چاہتے۔

انہوں نے  اس بات پر زور دیا کہ PKK مسلسل اپنا نام بدلتے ہوئے اپنی کاروائیاں کر رہی ہے،  انہوں نے سنجار میں اب "شینگال  مزاحمتی دستے" کا نام اپنا لیا ہے۔

عراقی حکومت  کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازمی اقدام اٹھانے ہو ں گے،  ہم اس ملک سے ترکی کے لیے خطرہ تشکیل دینے والے تمام تر عناصر  کی صفائی کی توقع  کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں