عفرین داستان ترک فوج کی طاقت کا واضح مظہر ہے، صدر ترکی

ہماری قوم کا یکجا ہونا ہماری جنگی  آزادی میں پروان چڑھنے والی   روح کی بیداری  کا مفہوم رکھتا ہے

942493
عفرین داستان ترک فوج کی طاقت کا واضح مظہر ہے، صدر ترکی
cumhurbaskani karakol ziyaret3.jpg
cumhurbaskani karakol ziyaret2.jpg
cumhurbaskani karakol ziyaret1.jpg

صدررجب طیب  ایردوان نے خطائے میں  ایک سرحدی  چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔

اس دورے میں وزراء کی  کثیر تعداد، مسلح افواج کے سربراہ اور فوجیوں  کی حوصلہ افزائی کے لیے  200 افراد پر مشتمل  کھلاڑیوں اور فنکاروں کا ایک طائفہ بھی صدر کے  ہمراہ تھا ۔

فوجیوں  سے کیموفلاج وردی  ملبوس کرتے ہوئے خطاب کرنے والے صدر  ِ ترکی نے  عفرین میں  شاخ زیتون آپریشن کا  ذکر کرتے ہوئے  بتایا کہ اس کاروائی  میں  ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 3 ہزار 852 تک ہو گئی ہے۔

ترک فوجیوں کے عفرین میں  ایک داستان رقم کرنے  کی توضیح کرتے ہوئے صدر ترکی نے بتایا کہ ہماری قوم کا یکجا ہونا ہماری جنگی  آزادی میں پروان چڑھنے والی   روح کی بیداری  کا مفہوم رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی جا نب سے  بڑی حیرانگی سے مشاہدہ کردہ اس آپریشن  میں   دو ماہ سے بھی   کم مدت میں عفرین کے مرکزی علاقے  کو دہشت گردوں   سے پاک کر لیا گیا  ہے، جو کہ ایک تاریخی کامیابی  ہے ۔ میں اس آپریشن میں حصہ لینے والے ترک  بہادر  سیکورٹی قوتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپریشن میں  تعاون   کرنے والے تمام تر  متعلقہ اداروں کا تہہ دل سے  مشکور ہوں۔

صدر ترکی نے مزید کہا کہ"عفرین آپریشن کی کامیابی کے بعد بلا ترکی کے  کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، عفرین  کی داستان  ترک  فوج کی  طاقت کا اندازہ نہ ہونے والوں کے لیے ایک جواب  بھی ہے۔ "

انہوں نے  بتایا کہ ترک قوم کی امن و آشتی کے لیے  جو کچھ بھی ضرور ی ہوا ہم اس پر عمل پیرا ہوں گے۔

 



متعللقہ خبریں