یومِ پاکستان کے موقع پر انقرہ اور استنبول میں پر وقار تقاریب کا اہتمام

غروبِ آفتاب کے ساتھ ہی استنبول  کے 15 جولائی  شہدا پل، فاتح سلطان مہمداور یاوز سلطان سلیم  پُل  پاکستان  کے ہلالی پرچم  کے رنگوں میں نہا گئے

936614
یومِ پاکستان کے موقع پر انقرہ اور استنبول میں پر وقار تقاریب کا اہتمام

ترک حکومت اور عوام نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے برادر و دوست  عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہونے کا مختلف سرگرمیوں کے ساتھ اظہار کیا ہے۔ خاصکر کل  ترکی کے دارالحکومت انقرہ اور استنبول  میں اس حوالے سے بامعنی   اور قابل ِ رشک سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

اولین طور پر غروبِ آفتاب کے ساتھ ہی استنبول  کے 15 جولائی  شہدا پل، فاتح سلطان مہمداور یاوز سلطان سلیم  پُل  پاکستان  کے ہلالی پرچم  کے رنگوں میں نہا گئے، جن کا نظارہ دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا ۔ استنبول کے عوام نے اس سرپرائز پر   خوشی و مسرت کااظہار اپنی اپنی گاڑیوں کے ہارن بجاتے ہوئے کیا۔

 

 

 

 

 

 

 

انقرہ میں سفیر پاکستان  جناب محمد سائرس سجادقاضی نے  یوم پاکستان کی خوشیاں مل کر بانٹنے کے لیے ایک  شاندار اسقبالیہ کا اہتمام کیا،  جس میں انقرہ میں مقیم پاکستانی   کنبوں اور جامعات میں زیر تعلیم طلبا و طالبات  سمیت ترک  مہمانوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی  وزیر دفاع  نورالدین جانیکلی  اور مسلح افواج کے سربراہ  جنرل خلوصی آقار تھے۔

تقریب میں سعادت پارٹی کی سابق ممبرِ اسمبلی  اویا آک گونینچ کو پاکستان کے لیے اعلی خدمات کے صلے میں صدر پاکستان ممنون حسین کی جانب سے اعلان کردہ  تمغہ امتیاز سفیر پاکستان  نے  عطا کیا۔

پاکستان ایمبیسی انٹرنیشنل  اسٹڈی گروپ کے طالب علموں نے دونوں برادر ملکوں کے قومی ترانے بجائے اور  جیوے جیوے پاکستان  نغمہ پیش کرتے ہوئے خوب داد وصول کی۔    استقبالیہ  میں شریک  مہمانوں کو  لذیذ اور طرح طرح کے پکوانوں سے محظوظ کرایا گیا، جنہیں  بے حد پسند کیا گیا ۔



متعللقہ خبریں