یوم پاکستان : استنبول کے تمام پلوں کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور کیا جائے گا

وزارتِ موصلات، خبررسانی اورجہازرانی کے مطابق ،23 مارچ  2018 کے دن یوم پاکستان کے  پر مسرت موقع پر  پاکستانی پرچم کے رنگوں سے  منور کیا جائے  گا

932894
یوم پاکستان : استنبول کے تمام پلوں کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور کیا جائے گا

 ترکی کی وزارتِ موصلات، خبررسانی اورجہازرانی  نے پاکستان  سے  اپنے جذبہخیر سگالی کا اظہار کرنے   کے لیے    ایشیا اور یورپ کو ملانے والے پلوں کو   23 مارچ  2018 کے دن یوم پاکستان کے  پر مسرت موقع پر  پاکستانی پرچم کے رنگوں سے  منور کرنے کا اعلان  کیا ہے ۔ 

حکومتِ ترکی  نے پاکستان اور پاکستانی باشندوں سے   اپنی گہری محبت  کے اظہار کے لیے یہ طریقہ کار اپنا یا  ہے ۔ اس سے قبل کبھی بھیایشیا  اور یورپ   کے سنگم پر واقع کسی بھی پل پر کسی غیر ملکی  پرچم کو جگہ نہیں دی ہے ۔اس طرح  پاکستان خوش قسمت ملک ہے  جس کو یہ اعزاز بخشا گیا ہے جو ترکوں کی پاکستان سے محبت کی بھی عکاسی کرتا ہے  ۔ 



متعللقہ خبریں