ترکی عفرین کو انسانی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا، صدارتی ترجمان

ترک مسلح افواج کے عفرین    میں  آپریشن کے دوران  کسی بھی شہری کو نقصان نہیں پہنچا

932870
ترکی عفرین کو انسانی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا، صدارتی ترجمان

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا  ہے کہ ترکی شامی علاقے عفرین کو انسانی امداد فراہم کرنے کے سلسلے کو جاری رکھے گا۔

قالن نے برطانوی  ٹیلی ویژن چینل اسکائی نیوز سے انٹرویو میں  عفرین  کی تازہ صورتحال پر اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے   اس   بات پر ایک بار پھر زور دیا کہ ترک مسلح افواج کے عفرین    میں  آپریشن کے دوران  کسی بھی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔  ان کا کہنا تھا کہ عفرین میں اب استحکام  کا ماحول قائم کیے  جانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو  ترک  فوجی دستے عفرین عوام کے  مکمل طور پر تحفظ میں ہونے کا مشاہدہ  کرنے کے بعد علاقے سے انخلاء کر دیں گے۔

اسد انتظامیہ کے اس علاقے پر قبضہ جمانے کی کوشش کرنے کے دعووں   پر جواب  دینے والے  ترجمان نے بتایا کہ "ہم نہیں سوچتے کہ  موجودہ حالات میں  ملکی انتظامیہ اس مقام پرقبضہ کرنے کی کوشش کرے گی ،   ہم یہاں پر  شہریوں کے  نہ صرف پی وائے ڈی/ وائے پی جی  کے دہشت گردوں سے  بلکہ  اسد قوتوں کے حملوں  سے  بھی حفاظت میں ہونے   کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں