عفرین سے  دہشت گردی اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہو گیا ہے: بکر بوزداع

دہشت گردی کوریڈور یا دہشت گرد حکومت کے قیام کا منصوبہ خاک میں مل چکا ہے، عفرین کا کنٹرول سنبھالے جانے سے دہشت گرد تنظیموں، ان کے چاہنے والوں اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو ایک دفعہ پھر ہزیمت کا سامنا ہوا ہے: بکر بوزداع

932369
عفرین سے  دہشت گردی اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہو گیا ہے: بکر بوزداع

ترکی کے نائب وزیر اعظم بکر بوزداع نے کہا ہے کہ شام کے علاقے عفرین سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

بکر بوزداع نے ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج کے عفرین کے مرکز کا کنٹرول سنبھالنے سے متعلق اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ابھی ہمارا کام مکمل نہیں ہوا ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے لیکن  یہ کہنا ممکن ہے کہ عفرین سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ عفرین کے عوام پر دہشت گردوں کے  ظلم و جبر کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ اب عفرین کے عوام آزاد، محفوظ، امن اور استحکام کے ماحول میں زندگی گزاریں گے۔

بوزداع نے کہاکہ دہشت گردی کوریڈور یا دہشت گرد حکومت کے قیام کا منصوبہ خاک میں مل چکا ہے۔ عفرین کا کنٹرول سنبھالنے سے دہشت گرد تنظیموں PKK/KCK/PYD/YPG اور داعش، ان دہشت گرد تنظیموں کو چاہنے والوں اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والوں، ان تنظیموں کی مدد سے علاقے میں نئے منصوبوں کے پیچھے بھاگنے والوں کو ایک دفعہ پھر ہزیمت کا سامنا ہوا ہے۔

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے بھی اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ ترک مسلح افواج نے ایک دفعہ پھر اپنی طاقت اور اصالت کو ثابت کر دیا ہے۔ دہشتگرد تنظیموں اور پوری دنیا کو جو پیغام دیا گیا ہے وہ واضح اور دو ٹوک ہے اور وہ پیغام یہ ہے کہ ترکی اعتماد، استحکام اور انصاف کے راستے پر نہایت عزم کے ساتھ چلنا جاری رکھے گا۔18 مارچ فتح چناق قلعے کی روح 103 سال کے بعد بھی پورے وقار کے ساتھ زندہ ہے۔

ترکی کے وزیر دفاع نور الدین جانکلی نے بھی اپنی ٹویٹر پیج سے جاری کردہ پیغام میں عفرین  کے کنٹرول کا ترکی اور علاقے کے لئے نیک شگون ثابت ہونے کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔

ترکی کے یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشیئیٹر عمر چیلک نے بھی کہا ہے کہ عفرین کے ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج کے کنٹرول میں آنے سے علاقے میں دہشت گردی کوریڈور کے قیام کے خواہش مندوں کو شدید دہچکا لگا ہے۔



متعللقہ خبریں