ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج نے عفرین کے شہری مرکز  کا کنٹرول سنبھال لیا

ترک مسلح افواج  کے تعاون سے آزاد شامی فوج  ضلعی مرکز میں داخل ہوئی اور مختصر وقت میں 9 محلّوں پر مشتمل عفرین  کا کنٹرول سنبھال  لیا

932145
ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج نے عفرین کے شہری مرکز  کا کنٹرول سنبھال لیا

ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج نے عفرین کے شہری مرکز  کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے شروع کردہ شاخِ زیتون آپریشن  کے دائرہ کار میں زیرِ محاصرہ علاقے عفرین کے جنوب مشرق کی طرف سے آج صبح سے آزاد شامی فوج  نے شہر میں داخل ہونا شروع کر دیا تھا۔

علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK/YPG کے دہشت گردوں  سے صاف کرنے کے ہدف  کے ساتھ عفرین  میں آزاد شامی فوج کی پیش قدمی  کے دوران شہر کے مرکز  سے ایک تواتر کے ساتھ اسلحے اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

علاوہ ازیں ترک مسلح افواج کے طیاروں کو بھی عفرین کے آسمان پر پرواز کرتے دیکھا گیا۔

ترک مسلح افواج  کے تعاون سے آزاد شامی فوج  ضلعی مرکز میں داخل ہوئی اور مختصر وقت میں 9 محلّوں پر مشتمل عفرین  کا کنٹرول سنبھال  لیا۔

حراست میں لئے جانے والے دہشت گردوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے اور ضلعی مرکز کو دہشتگرد تنظیم کے پلے کارڈوں اور بینروں سے صاف کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں