آزادی و وطن کی حفاظت کا جذبہ اس سرزمین کے چپے چپے میں رچا بسا ہے، صدر ایردوان

صدر ایردوان کا 18 مارچ یوم ِ شہدا  اور فتح چناق قلعے کی 103 ویں سالانہ  یاد کی مناسبت سے پیغام

931846
آزادی و وطن کی حفاظت کا جذبہ اس سرزمین کے چپے چپے میں رچا بسا ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان   کا کہنا ہے کہ ترک مسلح افواج کے  شامی علاقے عفرین میں  شاخ زیتون آپریشن کے دوران  قوم کے ہر فرد کے  بر سرپیکار ہونے نے  چناق قلعے فتح کے جذبے کے  آج بھی کس قدر قائم دائم  ہونے کا مظاہرہ کیا ہے۔

صدر ایردوان نے 18 مارچ یوم ِ شہدا  اور فتح چناق قلعے کی 103 ویں سالانہ  یاد کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفی ٰ کمال  کے  الفاظ کو دہرا کہ جس میں  اتاترک نے کہا  تھاکہ چناق قلعے  "ہمارے آج کو  نجات دلانے والی، ماضی  کی بہادریوں اور عظمت کی ایک بار پھر یاد  زندہ کرنے والی اور اس سرزمین کو ہمارا ابدی وطن بنانے والی ' فتح  کا نام ہے۔

صدر نے بتایا کہ 15 جولائی 2016 کی شب دہشت گرد تنظیم فیتو   کے غدار جتھے  کے سامنے  پیش کردہ  بہادری کی داستانیں، شاخِ زیتون آپریشن میں  بچے سے لیکر بوڑھے   تک  ہر فرد کا   ایک جان ایک قلب  ہونا چناق قلعے عزم و جذبے کے اس سرزمین پر کس قدر رِچے بسے ہونے  کا واضح ثبوت ہیں۔

صدر نے  کہا کہ شاخ زیتون  کاروائی میں قلیل عرصے میں حاصل کردہ کامیابیوں نے  ترکی کی طاقت اور اپنے مستقبل کا تحفظ کرنے کے عزم  کا دوست و دشمن ہر کس کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چناق قلعے کا سات مملکتوں کے سامنے تحفظ کرنے والا ترکی آج بھی دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے چلی جانے والی چالوں   کو ناکام بنانے کی طاقت کا مالک ہے۔

 



متعللقہ خبریں