سلسلہ آستانہ سربراہی اجلاس تین اپریل کو انقرہ میں منعقد ہوگا: چاوش اولو

روس کے دارالحکومت ماسکومیں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لارروف  سے ملاقات  سے قبل  بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج کے مذاکرات  تین اپریل کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہونے والے اعلیٰ  سطحی  تعاون  کونسل کے سربراہی اجلاس  کی تیاری کے مذاکرات کی حیثیت رکھتے ہیں

929524
سلسلہ آستانہ سربراہی  اجلاس تین اپریل کو انقرہ میں منعقد ہوگا: چاوش اولو

وزیر خارجہ   مولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ سلسلہ    آستانہ   کے ضامن ممالک   کا سربراہی اجلاس  3 اپریل  کو ترکی  میں منعقدہوگا ۔

روس کے دارالحکومت ماسکو   میں روس  کے وزیر خارجہ   سرگئی لارروف  سے ملاقات  سے قبل  بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج کے مذاکرات     تین اپریل کو  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہونے والے اعلیٰ  سطحی  تعاون  کونسل کے سربراہی اجلاس   کی تیاری کے مذاکرات کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   ترک - روس اعلیٰ سطحی  تعاون کونسل  کے اجلاس کی سربراہی  روس کی جانب سے روس کے صدر ولادِ میر پوتین جبکہ ترکی کی جانب سے ترکی کے صدر  رجب طیب ایردوان  کر یں   گے۔

انہوں نے کہا کہ   دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہونے والا اجلاس   سلسلہ آستانہ کے ضامن ممالک کے سربراہی اجلاس کی حیثیت رکھتا ہے  جس میں ترکی ، ایران اور روس کے صدر شرکت کریں گے جو دوسرے سربراہی اجلاس کی حیثیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں