ترک قومی ترانے کی سالگرہ پر اسپیکر اسمبلی کا خصوصی پیغام

ہلالی پرچم کی صدا بننے  والا قومی ترانہ   ابدی  طور پر ہمارے دل و زبان پر رہے، اسماعیل قہرامان

927906
ترک قومی ترانے کی سالگرہ پر اسپیکر اسمبلی کا خصوصی پیغام

آج ترک  قومی ترانے  کی منظوری  کی سالانہ  یاد منائی  جا رہی ہے۔

اسپیکر اسمبلی اسماعیل قہرامان  نے  قومی ترانے کی سالگرہ کے حوالے سے  ایک خصوصی پیغام جاری کیا ، جس میں انہوں نے کہا  ہے کہ " میری دیرینہ تمنا ہے کہ ہمارے اس ہلالی پرچم کی صدا بننے  والا قومی ترانہ   ابدی  طور پر ہمارے دل و زبان پر رہے ۔ "

انہوں نے کہا کہ قومی ترانے کےخالق عاکف ایر سوئے    نے  دنیا بھر کے مسلمان   بھائیوں کے  دلوں میں برابری اور  ایکا قائم کرنے کی  جدوجہد  کی ، اس نظریے کو زندگی  بھر  اپنا شیوہ بنانے والے مرحوم عاکف نے  قومی ترانے میں  انہی  جذبات کا اظہار  بھر پور طریقے سے کیا ہے۔

قہرا مان نے دعا بند ہوتے ہوئے کہا کہ   "ہم ،قومی ترانے کے بانی ، ہمارے مستقبل کو ضمانت میں لینے تمام  تر شہدا  اور غازیوں کو بڑے عزت و احترام سے  یاد کرتے  ہیں ،  اللہ تعالی ہمارے پرچم و قومی ترانے کو روز ِ آخر تک  قائم دائم رکھے۔



متعللقہ خبریں