ہم انسانوں کے مابین ہر طرح کے جنسی امتیازات کے خلاف ہیں: صدر ایردوان

عورتیں قائم ہونے والی حکومتوں کے خمیر کو گوندھتی ہیں اور ترکی کی جنگ نجات میں بھی اس ملت کی عورتوں نے پس پردہ  جرات و ہمت کی داستانیں رقم کیں: صدر رجب طیب ایردوان

925532
ہم انسانوں کے مابین ہر طرح کے جنسی امتیازات کے خلاف ہیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم انسانوں کے مابین ہر طرح کے جنسی امتیازات کے خلاف ہیں۔

صدر ایردوان نے   8 مارچ عالمی یومِ نسواں کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کنبے سے شروع ہو کر زندگی کے ہر شعبے اور ہر لمحے کو اپنی محبت ، محنت اور قربانیوں سے خوبصورت بنانے والی خواتین کو عالمی یومِ نسواں مبارک ہو۔

صدر ایردوان نے کہا  ہےکہ عورتیں قائم ہونے والی حکومتوں کے خمیر کو گوندھتی ہیں اور ترکی کی جنگ نجات میں بھی اس ملت کی عورتوں نے پس پردہ  جرات و ہمت کی داستانیں رقم کیں۔ صرف جنگ نجات ہی نہیں جمہوریت کے  دور میں بھی ملک نے جو منزلیں طے کی ہیں ان  کے دوران ملکی استقبال و استحکام کو درپیش خطرات کے مقابل عورتوں نے ہمیشہ پہلی صف میں جدوجہد کی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ موجودہ دور میں بھی ہماری عورتیں مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی 8 مارچ عالمی یومِ نسواں کی مناسبت سے جاری کردہ پیغام میں عورتوں کو محبت، فداکاری ، جدوجہد اور امید کی علامت قرار دیا ہے اور   انہیں عالمی یومِ نسواں کی مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھر میں یا کام کی جگہوں پر عورتوں کو وہ مقام دیا جانا کہ جس کی وہ حقدار ہیں مہذب معاشروں کا بنیادی فریضہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گھروں میں کام کی جگہوں پر ، پیداواری ، سائنسی، سیاسی، تعلیمی، ثقافتی، فنّی اور کھیل کی دنیا میں ہماری عورتیں ترکی کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ ہم عورتوں کے خلاف امتیازیت اور تشدد  کے خاتمے کے لئے پوری قوّت سے کام کر رہے ہیں اور ان موضوعات میں شعور  میں اضافے  کے لئے ہر طرح کی کوشش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں