ہماری فوج عفرین میں داستان رقم کر رہی ہے، وزیر اعظم ترکی

اس ملک کی سرحدوں کے اندر جہاں کہیں بھی   اس قوم کے جان و مال اور ملکی سالمیت کے خطرہ ہو گا ، ہم اسے  ملیا میٹ کر دیں  گے

922103
ہماری فوج عفرین میں داستان رقم کر رہی ہے، وزیر اعظم ترکی

وزیر اعظم بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ ترک مسلح افواج نے شاخ زیتون آپریشن  کے دائرہ عمل میں  حکمت عملی   اہمیت کے حامل  موضع راکو  کو بھی دہشت گردوں سے پاک کر لیا ہے۔

وزیر اعظم  یلدرم نے ضلع قونیا میں آق پارٹی کے چھٹے  ضلعی کنونشن  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "عفرین میں ہماری بہادر فوج  داستان رقم کر رہی ہے، انہوں نے راکو کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے نجات دلا دی ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ "عفرین  کا محاصرہ کر لیا گیا  ہے، ہماری سرحدوں سے  دہشت گردوں کا مکمل طور پر   صفایا ہو گیا ہے۔  اب  ہماری    فوج، پولیس ، سیکورٹی اہلکار اور آزاد شامی فوج  کے بہادر جوان عفرین میں  پیش قدمی کر رہے ہیں۔ جہاں کہیں  بھی دہشت گردی کے خطرات موجود ہوں  گے وہ مقام ہمارا ہدف ہو گا۔ آج عفرین، کل کوئی دوسرا مقام۔۔"

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس ملک کی سرحدوں کے اندر جہاں کہیں بھی   اس قوم کے جان و مال اور ملکی سالمیت کے خطرہ ہو گا ، ہم اسے  ملیا میٹ کر دیں  گے۔



متعللقہ خبریں