شاخ زیتون آپریشن میں 8 ترک فوجی شہید

ہمیں  گہرا صدمہ  پہنچانے والے اس حملے میں  اپنی جانوں سے ہاتھ  دھو بیٹھنے والے  پیارے شہدا   کی  مغفرت کے دعا گو ہیں  اور  ان کے لواحقین ، ترک مسلح افواج اور عظیم ترک قوم  سے تعزیت کرتے ہیں

921243
شاخ زیتون آپریشن میں 8 ترک فوجی شہید

ترک مسلح افواج کے  شامی علاقے عفرین میں  جاری  شاخ زیتون  آپریشن  میں 8 فوجی شہید ہو گئے۔

مسلح افواج کی جانب  سے  جاری کردہ اعلامیہ میں   بتایا گیا ہے کہ عفرین آپریشن میں 8 فوجی شہید جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں  گہرا صدمہ  پہنچانے والے اس حملے میں  اپنی جانوں سے ہاتھ  دھو بیٹھنے والے  پیارے شہدا   کی  مغفرت کے دعا گو ہیں  اور  ان کے لواحقین ، ترک مسلح افواج اور عظیم ترک قوم  سے تعزیت کرتے ہیں۔  "

سینیگال کے سرکاری دورے  پر موجوصدر رجب طیب ایردوان نے  عفرین کے نواحی علاقوں  میں  ترک  فوجیوں   اور دہشت گردوں کے درمیان  ہونے والی جھڑپ سے  متعلق   مسلح  افواج کے سربراہ خلوصی آقار اور وزیر خارجہ سلیمان  سوئلوسے  ٹیلی فون پر  معلومات  حاصل کیں۔

ایوان صدر سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق صدر  ایردوان   نے  جھڑپوں میں   جانوں کے نقصان  پر اظہار ِ افسوس کرتے ہوئے   شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی ہے اور زخمیوں   کی فی الفور شفا یابی کی  تمنا  کا اظہار  کیا ہے۔



متعللقہ خبریں