ترکی شام میں انسانی فائر بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے: حامی آق سوئے

ہم ہمیشہ کی طرح اب کے بعد بھی انسانی پلیٹ فورم پر شامی عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لئے کردار ادا کرنا اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی کوششوں کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھیں گے: حامی آق سوئے

917641
ترکی شام میں انسانی فائر بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے: حامی آق سوئے

ترکی نے کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کی طرف سے شام میں انسانی فائر بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان  حامی آق سوئے نے جاری کردہ تحریری بیان میں   کہا ہے کہ ہم، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ، مشرقی الغوطہ  سمیت شام بھر میں خراب ہوتی انسانی صورتحال  کے مقابل ہنگامی انسانی امداد  کی رسائی، طبّی مقاصد  کے لئے انسانی منتقلی  کے لئے فوری طور پر جھڑپوں  کے خاتمے اور کم از کم 30 دن کے لئے انسانی فائر بندی کے مطالبے کے ساتھ قبول کئے جانے والے فیصلے  کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

حامی آق سوئے نےبیان میں کہا ہے کہ ترکی پہلے دن سے ہر پلیٹ فورم سے شام میں فائر بندی کے اطلاق ، جھڑپوں کے خاتمے اور تناو میں کمی کے موضوع پر کوششیں کر رہا ہے اور بین الاقوامی برادری کے اس موضوع پر اٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

انہوں نے کہا  ہے کہ آج تک ترکی نے ادلب میں جو 6 مانیٹرنگ نقاط  قائم کئے ہیں وہ اس سلسلے میں ترکی کے اقدامات  کا ٹھوس مظہر ہیں۔

آق سوئے نے کہا کہ ترکی مختلف بیانات میں، الغوطہ میں انتظامیہ کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں  اور شہریوں کو محاصرے میں لینے کے نتیجے میں بتدریج خراب ہوتی انسانی صورتحال پر اندیشوں کا اظہار کرتا رہا ہے اور ان خلاف ورزیوں کو بند کرنے  کی اپیل کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موضوع پر ہم نے  اسد انتظامیہ کے ضامنوں، یعنی روس اور ایران  کو بھی، اپنے اندیشوں سے آگاہ کیا تھا اور ان کی توجہ اس طرف مبذول کروائی تھی کہ انتظامیہ کے شہریوں پر حملے  اور فائر بندی کی خلاف ورزیاں فائر بندی زون کے علاقوں میں ہماری مشترکہ کوششوں کے راستے میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلا رکاوٹ انسانی امداد  کی رسائی  کو یقینی بنایا جانا بین الاقوامی قانون کی ضرورت ہے ۔ بھوک  کو شہریوں کے خلاف ایک اسلحے کے طور پر استعمال کیا جانا ناقابل قبول ہے۔ ہم سلامتی کونسل کے آج کے فیصلے سے بھرپور تعاون کرتے ہیں ۔

حامی آق سوئے نے کہا کہ ہم ہمیشہ کی طرح اب کے بعد بھی انسانی پلیٹ فورم پر شامی عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لئے کردار ادا کرنا  اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی کوششوں کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ شام میں انسانی بحران کی جڑ یعنی اندرونی اختلاف کے خاتمے اور شام کی زمینی سالمیت اور سیاسی اتحاد  کو خطرے میں ڈالنے والی دہشتگرد تنظیموں  کے خلاف جدوجہد کئے جانے سے متعلق بھی ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں