امریکی سفارتخانے کو القدس منتقل کیے جانے کے اعلان پر ترکی کا شدید رد عمل

ترکی، فلسطینی عوام کے جائز حقوق  کے تحفظ کے لیے عالمی برادری کی ایک بڑی اکثریت کے ہمراہ اپنی  جدوجہد کو جاری رکھے گ

917367
امریکی سفارتخانے کو القدس منتقل کیے جانے کے اعلان پر ترکی کا شدید رد عمل

ترکی  کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ کا اپنے تل ابیب سفارتخانے کو القدس منتقل کرنے کا اعلان 'حد درجے باعثِ تشویش 'ہے۔

دفتر ِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ امریکہ  کے  اس تشویش ناک فیصلے  کے  بر خلاف ترکی، فلسطینی عوام کے جائز حقوق  کے تحفظ کے لیے عالمی برادری کی ایک بڑی اکثریت کے ہمراہ اپنی  جدوجہد کو جاری رکھے گا۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکہ نے اس فیصلے کے ساتھ عالمی قوانین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی القدس قرار دادوں  کو پاؤں تلے روندھتے ہوئے امن کی زمین کو  بگاڑنے  پر  بضد ہونے کا مظاہرہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں