ترکی: 2 فوجی شہید اور ایک زخمی

تحصیل شمدینلی میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی طرف سے گھات لگا کر نصب کئے گئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں 2 فوجی شہید اور ایک زخمی ہو گیا

915155
ترکی: 2 فوجی شہید اور ایک زخمی

ترکی کے ضلع حقاری کی تحصیل شمدینلی  میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی طرف سے گھات لگا کر نصب کئے گئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں 2 فوجی شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

جنرل اسٹاف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آج شمدینلی کے علاقے چام تیپے بیس  میں ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کا دیسی ساختہ بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے

بیان میں کہا   گیا ہے کہ" ترک مسلح افواج، باوقار ترک ملت سے حاصل کردہ طاقت کے ساتھ، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک  تمام دہشتگرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد کو پورے عزم کے ساتھ جاری رکھے گی"۔



متعللقہ خبریں