صدر ایردوان کا صدر روحانی کے لئے تعزیتی مراسلہ

حادثے کے بعد جاری امدادی کاموں اور حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں ضرورت پڑنے پر ترکی ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہے: صدر رجب طیب ایردوان

913093
صدر ایردوان کا صدر روحانی کے لئے تعزیتی مراسلہ

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے 66 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے طیارے کے حادثے پر ایران کے صدر حسن روحانی کو تعزیتی مراسلہ روانہ کیا ہے۔

مراسلے میں صدر ایردوان نے ایران کے جنوب میں پیش آنے والے طیارے کے حادثے میں 66 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔

صدر ایردوان نے صدر روحانی کی وساطت سے دوست اور برادر ایرانی عوام  سے بھی  اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ ترکی، ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  حادثے کے بعد جاری امدادی کاموں اور حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں ضرورت پڑنے پر ترکی ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ ایران کی اندرون ملک پروازوں میں سے ایک مسافر بردار طیارے کےصوبہ اصفہان  کے قریب گرنے اور حادثے میں 66 افراد کی ہلاکت پر ہمیں شدید افسوس ہے۔

اس افسوسناک حادثے میں ہلاکہ ونے والوں کے لئے ہم دعائے مغفرت کرتے ہیں اور دوست اور برادر ایرانی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  کے ساتھ ملاقات کر کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اظہار تعزیت کیا۔



متعللقہ خبریں