عراق: ترک مسلح افواج کا آپریشن، دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ

ترک مسلح افواج کی طرف سے عراق کے شمالی علاقے ہاکرک  میں کئے گئےفضائی  آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے ٹھکانوں  کو نشانہ بنایا گیا

912635
عراق: ترک مسلح افواج کا آپریشن، دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ

ترک مسلح افواج کی طرف سے عراق کے شمالی علاقے ہاکرک  میں کئے گئےفضائی  آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے ٹھکانوں  کو نشانہ بنایا گیا۔

آپریشن مذکورہ علاقے میں دہشت گردوں کے پولیس چوکی اور فوجی بیس کے علاقوں پر حملوں کی تیاری میں  ہونے کی نشاندہی ہونے کے بعد کیا گیا۔

ٹرکش جنرل اسٹاف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترک مسلح افواج عراق کے شمال میں دہشتگرد تنظیم کے اہداف کو نشانہ بنانا جار ی رکھے ہوئے ہے۔ اس دائرہ کار میں ہاکرک کے علاقے میں دہشت گردوں کے، پولیس چوکی اور فوجی بیس پر حملے کی تیاری کی حالت میں ہونے کی نشاندہی ہونے پر علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  کے ٹھکانوں پر فضائی آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں دہشت گرد تنظیم کے زیر استعمال مورچوں، ٹھکانوں اور اسلحہ ڈپووں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

آپریشن میں شامل طیارے فرائض کی ادائیگی کے بعد بحفاظت بیسوں پر واپس لوٹ آئے ہیں۔



متعللقہ خبریں