ترک وزیرِ خارجہ دورہ کویت پر

کویت میں داعش کے خلاف جدوجہد اور عراق کی نشاط نو کے معاملات پر اہم سطح کے اجلاس ہو رہے ہیں

909607
ترک وزیرِ خارجہ دورہ کویت پر

وزیرِ  خارجہ میولود چاوش اولو "داعش کے خلاف  جدوجہد میں بین الاقوامی اتحاد   " وزراء خارجہ کے اجلاس   اور "عراق کی از سر نو نشاط بین الاقوامی کانفرس" میں  شرکت کی غرض سے کویت کا دورہ کر رہے ہیں۔

چاوش اولو نے اس دوران  کویت کے وزیر اعظم نائب   اوّل  و وزیر ِ خارجہ صباح الاخالد الا حماد الا صباح اور عراقی ہم منصب  ابراہیم الا جعفری سے ملاقاتیں کیں۔

چاوش اولو ۔ جعفری ملاقات میں دو طرفہ اور علاقائی پیش رفت سمیت عراق کی نشاطِ نو کانفرس سے قبل  تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک وزیر نے  اس دوران ترکی کی عراق کی مضبوط حمایت کا ایک  بار پھر اعادہ کیا۔

چاوش اولو کے کویتی ہم منصب سے مذاکرات میں دونوں  ملکوں  کے درمیان اعلی سطحی دوروں کی بدولت  سرعت  حاصل کرنے والے باہمی تعلقات کو مزید آگے لیجانے کے ارادے کی توثیق کی  گئی اور علاقائی  پیش رفت پر غور کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں