ترکی مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کرتا ہےجس پر ہمیں فخر ہے: سفیر پاکستان

ترکی او آئی سی میں کشمیررابطہ   گروپ کا ممبر ہے  اور اس نے  وزیر کی سطح پر ہمیشہ اس کے اجلاسوں میں شرکت کی ہے۔ تفصیلی انٹر ویو کے لیے کلک کیجیے

903531
ترکی مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کرتا ہےجس پر ہمیں فخر ہے: سفیر پاکستان

یومِ یکجہتی کشمیر  کے موقع پر ترکی میں  مقیم  پاکستان کے سفیر  محمد سائرس   سجاد قاضی  نے ٹرکش ریڈیو اور ٹیلی ویژن  کی اُردو سروس  کے نمائندئے  ڈاکٹر فرقان حمید  کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ   ترکی مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے  موقف کی کھل کر  حمایت کرتا ہے۔  ہمیں ترکی  کے کردارا پر فخر ہے۔ ترکی او آئی سی میں کشمیررابطہ   گروپ کا ممبر ہے  اور اس نے  وزیر کی سطح پر ہمیشہ اس کے اجلاسوں میں شرکت کی ہے  اور او آئی  سی نے کشمیر  میں حالات  کا جائزہ لینے کے لیے   جو کمیشن  روانہ کیا تھا  اس کمیشن میں   ترک  نمائندہ بھی موجود تھا۔اس کمیشن کو اگرچہ  بھارت نے جموں کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی تھی  لیکن اس کمیشن نےآزاد کشمیر میں بیٹھ کر جو رپورٹ تیار کی تھی  اسے پڑھ کر  انسانی رونگٹھے  کھڑے ہو جاتے ہیں "۔

انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے کشمیر کے بہادر عوام اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے جدو جہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے۔ ہم  اس مسئلے کے پائدار حل کے حق میں ہیں اور بھارت سے کشمیر میں ریفرنڈم کروانے کے لیے کیے گئے وعدے کو پورا کرنے   کا  مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان تمام ہی بین الاقوامی  موضوعات پر  ایک دوسرے کی  مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی جانب سے  مسئلہ کشمیر  کی حمایت پاکستان اور کشمیری عوام کے لیے  طاقت  اور قوت کا وسیلہ ہے جس پر ہم ترکی کے مشکور ہیں۔

تفصیلی انٹر ویو کے لیے کلک کیجیے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں