صدرِ ترکی کی پاپ سے ملاقات

دونوں سربراہان کی ملاقات  بند کمرے میں  ہوئی   جو کہ  ایک گھنٹے سے زیادہ عرصے تک جاری رہی

903865
صدرِ ترکی کی پاپ سے ملاقات

واتی کان کا سرکاری دورہ کرنے والے صدر رجب  طیب ایردوان  نے کیتھولک  طبقے کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس سے  بلمشافہ ملاقات کی جو کہ ایک گھنٹے سے زیادہ مدت تک جاری رہی۔

اس سے قبل  صدرِ ترکی کے لیے آپوستول  پیلس میں ایک سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

صدر  ایردوان اور ان کی اہلیہ  کا استقبال سان داماسو  گیٹ پر  گورنر لاڈ  پادری  جیوج گینسوین نے کیا۔

سرکاری استقبالیہ کے  بعد صدر ایردوان پاپ سے بلمشافہ ملاقات ہونے والے  مقام کو تشریف لے گئے، جہاں پر  انہوں نے پاپ کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔ پاپ  نے بھی صدر  ایردوان کا ان کے ملک  کا دورہ کرنے پر  اپنی ممنونیت کا اظہار کیا۔

دونوں سربراہان کی ملاقات  بند کمرے میں  ہوئی   جو کہ  ایک گھنٹے سے زیادہ عرصے تک جاری رہی۔



متعللقہ خبریں