انقرہ میں گزشتہ روز کا دھماکہ ایک دہشت گرد حملہ تھا

حملہ آور نے پی کے کے / پی وائے ڈی  سے تربیت حاصل کی تھی اور  یہ  غیر قانونی  طریقے سے  ترکی میں داخل ہوا تھا۔

902615
انقرہ میں گزشتہ روز کا دھماکہ ایک دہشت گرد حملہ تھا

دارالحکومت انقرہ میں گزشتہ روز  ایک ٹیکس دفتر کے سامنے پیش آنے والے  دھماکے کے پیچھے دہشت گردی کار فرما ہونے کا تعین ہوا ہے۔

جائے وقوعہ کے گرد و نواح میں نصب کیمروں کی فوٹیج سے    بم  بھرے   بیگ کو  رکھتے وقت   دکھائی دینے والے ایک  مشکوک   شخص   تعاقب  کے دوران مارا گیا۔

یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس شخص نے  پی کے کے / پی وائے ڈی  سے تربیت حاصل کی تھی اور  یہ  غیر قانونی  طریقے سے  ترکی میں داخل ہوا تھا۔

اس واقع سے متعلقہ 8 افراد کو مختلف  شہروں میں زیر حراست لے لیا گیا ہے  تو دھماکے کے دوران زخمی ہونے والے  تین  شہریوں کو  مرہم پٹی کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں