ادلیب، دہشت گردوں کے حملے میں ایک ترک سول اہلکار شہید

شمالی ادلیب  کو  سفر کرنے والے ترک  فوجی قافلے کو  بم حملے کا نشانہ بنایا گیا

900367
ادلیب، دہشت گردوں کے حملے میں ایک ترک سول اہلکار شہید

شامی شہر ادلیب میں  ترک  مسلح افواج کے ایک قافلے پر   علیحدگی پسند تنظیم کے  مسلح دہشت گردوں کے بم حملے میں   ایک  سول   اہلکار شہید  جبکہ  ایک فوجی اور ایک سول اہلکار زخمی ہو گیا ۔

ترک مسلح  افواج کے   ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں   واضح کیا گیا ہے کہ شمالی ادلیب  کو  سفر کرنے والے ترک  فوجی قافلے کو  بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ۔

اعلامیہ  میں کہا گیا ہے کہ  اس حملے کے نتیجے میں ایک  ترک  سول اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے ۔ ہم  شہید  کے لواحقین سے  تعزیت کرتے ہیں اور  اس کی مغفرت کے دعا گو ہیں۔

دریں اثناء  جنگلات و آبی امور  کے وزیر ویصل ایر اولو نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر  لکھا ہے کہ  اس حملے میں شہید ہونے والا  سول اہلکار   سرکاری آبی  امور کی ڈائریکٹریٹ جنرل   کا ملازم تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں