شام سے کلیس پرراکٹ سے حملہ، دو افراد ہلاک 6 زخمی

شام کے علاقے عفرین سے دہشت گرد تنظیم پی کے کے /پی وائے ڈی کی طرف سے ترکی کے شہر کلیس پر فائر کیے جانے والے راکٹ سے دو افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ۔

896636
شام سے کلیس پرراکٹ سے حملہ، دو افراد ہلاک 6 زخمی

 

 شام کے علاقے عفرین سے دہشت گرد تنظیم پی کے کے /پی وائے ڈی کی طرف سے ترکی کے شہر کلیس پر فائر کیے جانے والے راکٹ سے دو افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ۔

 کلیس گورنر ہاؤس کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ   ایک راکٹ چالیک مسجد پر گرا ہے جس کے نتیجے میں ایک ترک اور ایک شامی ہلاک اور 6 افراد زخمی ہو ئے ہیں   جبکہ دوسرا راکٹ ایک  عمارت پر  گرا ہے جس سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے اور پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے ۔  

 شام کی طرف سے کلیس پر راکٹ  کے حملے کے بعد ترک مسلح افواج نے  دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر  بمباری کی ۔



متعللقہ خبریں