امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات اس کے پی وائےڈی سے تعلقات سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں، ابراہیم قالن

امریکی انتظامیہ کو اب چاہیے کہ وہ  ٹھوس قدم اٹھاتے ہوئے حالیہ دو برسوں میں پی وائے ڈی ، وائے پی جی کو فراہم کردہ تمام تر اسلحہ کو جمع کر لے

896065
امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات اس کے پی وائےڈی سے تعلقات سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں، ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن   کا کہنا ہے کہ عفرین   میں شاخ ِ زیتون  آپریشن  شامی کردوں کے خلاف نہیں بلکہ کردوں کی نمائندگی کرنے کا دعوی ٰ کرنے والے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خلاف ہے۔

ابراہیم قالن نے سی این این انٹرنیشنل پر کرسٹیان  امان پور  کے سوالات کا جواب  دیا۔

عفرین  سے  ترکی  پر تقریباً 700 حملے کیے جانے کی وضاحت کرنے والے قالن نے بتایا کہ "ہم اس دہشت گرد تنظیم کے  ہماری سرحدوں کے  سرہانے  خود مختار حیثیت حاصل کرنے  یا پھر  کسی سرکاری ڈھانچے کو قائم  کرنے   کا قبول نہیں  کر سکتے۔"

انہوں نے بتایا کہ متحدہ امریکہ   کے ساتھ ہمارے تعلقات   پی وائے ڈی سے اس کے تعلق سے کہیں بڑھ کر ہیں ، اگر ترکی ۔ امریکہ  انسداد دہشت گردی میں مل جل کر کام کرتے ہیں تو  اس سے ہمارے مشترکہ  مفادات  کے حصول میں  معاونت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کو اب چاہیے کہ وہ  ٹھوس قدم اٹھاتے ہوئے حالیہ دو برسوں میں پی وائے ڈی ، وائے پی جی کو فراہم کردہ تمام تر اسلحہ کو جمع کر لے۔  ان دونوں ملکوں کی فوجوں کے آمنے سامنے آنا کا  سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

جناب قالن نے بتایا کہ  ترکی شام میں بحران کے حل کے لیے روس کے ہمراہ اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔  ہم اپنے  اتحادیوں سے دہشت گرد تنظیم کی معاونت کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں