ہم عفرین آپریشن سے پیچھے قدم نہیں ہٹائیں گے، صدرِ ترکی

شمالی شام سے  چند برسوں  سے ترکی کے ساتھ چھیڑا چھاڑی کا اب جواب  دیا جا رہا ہے

894883
ہم عفرین آپریشن سے پیچھے قدم نہیں ہٹائیں گے، صدرِ ترکی

صدر رجب طیب ایردوان  نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ   پر شاخِ زیتون   آپریشن کے حوالے سے  اپنے پیغام میں  لکھا ہے کہ "یہ علاقہ  ترکی کے لیے  دہشت گردی کا  خطرہ تشکیل دینے  کے احتمال کے خاتمے تک   فوجی کاروائی جاری رہے گی۔ "

صدر   کا کہنا ہے کہ  شمالی شام سے  چند برسوں  سے ترکی کے ساتھ چھیڑا چھاڑی کا اب جواب  دیا جا رہا ہے،  اس حوالے سے ہمارا پختہ  ارادہ سب  کے سامنے ہے اور اب پیچھے قدم ہٹانے کا معاملہ زیر بحث نہیں ہے، ترکی   کسی دوسرے  ملک کی ایک چپے  بھر زمین   پر بھی  اپنی نظریں نہیں رکھتا۔

انہوں نے  مزید لکھا ہے کہ "اس آپریشن میں ہمارا بنیادی مقصد قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ شام کی زمینی سالمیت  اور شامی عوام کے جانی و مالی تحفظ میں خدمات فراہم کرنا ہے۔ ادلیب اور عفرین میں امن  و امان اور اعتماد کا ماحول پیدا ہونے کی صورت میں  لاکھوں کی تعداد میں شامی  بھائی اپنے  اپنے گھر بار کو لوٹنے کا موقع حاصل کریں گے۔ ہم وہاں پر    انسانوں کے  بلا خوف و ڈر کے زندگی بسر کرسکنے  کے ماحول کے قیام تک   اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ ترکی  اس ضمن میں کسی سے اجازت لینے کا مجاز نہیں ہے۔"



متعللقہ خبریں