ترکی کی سالانہ برآمدات 158 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں : وزیراقتصادیات نہات زیبکچی

وزیر اقتصادیات نہات زیبکچی نے کہا ہے کہ برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔

893925
ترکی کی سالانہ برآمدات 158 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں : وزیراقتصادیات نہات زیبکچی

وزیر اقتصادیات نہات زیبکچی نے کہا ہے کہ برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔

انھوں نے دینیزلی میں منعقدہ اقتصادی کانفرنس 2018 سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ   سالانہ برآمدات 158 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔  شرح نمو کے ہدف کو پا لیا گیا ہے۔  2018 میں شرح نمو کا ہدف سات فیصد  ہو گا۔ برآمدات کے شعبے میں قابل رشک کامیابی حاصل  ہوئی ہے ۔ سالانہ برآمدات 158 ارب ڈالر ہیں  جو کہ  ترکی کی تاریخ میں ریکارڈ  ہیں ۔ انھوں نے اس  یقین  کا اظہار کیا کہ تین ماہ کے بعد ترکی کی برآمدات  160 ارب ڈالر  تک پہنچ جائیں گی ۔  ہمارا ہدف برآمدات کو 300 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔  ہم پانچ سالہ دور میں اس ہدف کو بھی پا لیں گے ۔

متعللقہ خبریں