ترکی کے شہر کلیس پر شام کے شیر عفرین سے داغے گئے راکٹوں سے سات افراد زخمی

راکٹوں کے حملوں کی وجہ سے   کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے   اور کئی ایک مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں

893710
ترکی کے شہر کلیس پر شام کے شیر عفرین سے داغے گئے راکٹوں سے سات افراد زخمی

ترکی کے شہر کلیس  کے مرکزی علاقے میں  شام کے علاقے عفرین سے چار راکٹ داغے گئے۔

ابتدائی اطلاعات  کے مطابق  عفرین میں دہشت گرد تنظیم  پی وائی ڈی اور پی کے کے  دہشت گردوں نے  ترکی کے مقامی وقت کے مطابق  رات آٹھ بجے اوپر تلے چار راکٹ ترکی کے علاقے کلیس کو جانب    داغے گئے  جو چار مختلف گھروں میں گرے۔

علاقے  کو پولیس، فائر برگیڈ اور طبی عملے کو روانہ کردیا گیا ہے۔

زخمی ہونے والے سات افراد کو  ہسپتال علج و معالجے کی وجہ سے  داخل کرلیا گیا ہے۔

راکٹوں کے حملوں کی وجہ سے   کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے   اور کئی ایک مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

دریں اثنا  ان حملوں کے بعد علاقے میں  موجود توپوں نے  دہشت گردوں کے تھکانوں کو نشانہ بنایا ہے



متعللقہ خبریں