ترک- یونان ساحلی محافظوں کی کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں،علاقے میں جزوی کشیدگی

یونانی ساحلی محافظوں کی ایک کشتی کارداک  کی سمندری حدود  میں داخل ہوئی اور کئی بار  خبردار کیے جانے کے باوجود سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہی

890884
ترک- یونان ساحلی محافظوں کی کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں،علاقے میں جزوی کشیدگی

  ترکی اور یونان   کے درمیان بحیرہ ایجیئن میں  کچھ دیر کےلیے کشیدگی پیدا ہو گئی ۔

 یونانی ساحلی محافظوں   کی ایک کشتی کارداک  کی      سمندری حدود  میں داخل ہوئی     اور کئی بار  خبردار کیے جانے کے باوجود سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہی ۔

 اس واقعے  کے بعد یونانی کشتی  سمندر میں ایک تیز  موڑ کاٹتےہوئے  ترک  کشتی سے ٹکرا گئی ۔

 واضح رہے کہ کھلے سمندر میں  کارداک  کی   چھوٹی سے پہاڑی  ساحلی شہر بودروم سے صرف 7 کلومیٹر دور ہے  جس  کی حاکمیت کے مسئلے  پر   سن 1996 میں بھی  ترکی اور یونان کے درمیان  سخت کشیدگی کا ماحول پیدا ہو گیا تھا  بعد ازاں  ترک کمانڈوز نے  اس پہاڑی پر ترک پرچم لہراتےہوئے  قبضہ  کرلیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں