ترکی آئندہ سال 38 ملین سے زاہد سیاحوں کی آمد کی توقع ہے: وزیر سیاحت و ثقافت

وزیر ثقافت و سیاحت  نعمان قرتلمش   جو مختلف تنصیبات کی افتتاحی تریبات میں شرکت کے لیے بوردور  میں   ہیں  سیاحت کے شعبے میں ہونے  والی پیش رفت کا  جائزہ پیش کیا ہے

887061
ترکی آئندہ سال 38 ملین سے زاہد سیاحوں کی آمد کی توقع ہے:  وزیر سیاحت و ثقافت

امسال ترکی کے سیاحت کے شعبے میں یا ریکارڈ قائم کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

وزیر ثقافت و سیاحت  نعمان قرتلمش   جو مختلف تنصیبات کی افتتاحی تریبات میں شرکت کے لیے بوردور  میں   ہیں  سیاحت کے شعبے میں ہونے  والی پیش رفت کا  جائزہ پیش کیا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ سن 2016 میں سیاحت کے شعبے  میں غیر متوقع   جمود  دیکھا گیا تھا سن 2017 میں اس کی جگہ بڑی  تیزی  دیکھی جا رہی ہے اور سن 2017 میں ترکی  32 ملین سیاح تشریف لائے  جس سے ترکی  کو  26 بلین ڈالر   حاصل ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ سیاح سن 2014 میں  ترکی آئے تھے اور اس وقت یہ تعداد 38 ملین تک پہنچ گئی تھی جس سے ترکی نے 30 بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سن 2018 میں سیاحوں کی تعداد 38 ملین سے تجاوز کرنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں  وقت سے پہلے بکنگ  میں چالیس فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے  جس سے آئندہ سال  ترکی آنے ے والے سیاحوں  کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہونے کی توقع  کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں