صدر ایردوان کا فرانس میں خیر مقدم

مذاکرات میں اقتصادیات، تجارت، دفاعی صنعت، انسداد ِ دہشت گردی کی طرح کے دونوں ملکوں کے لیے اولیت کے حامل شعبوں میں تعاون  پر غور کیا  جارہا ہے

882626
صدر ایردوان کا فرانس میں خیر مقدم

صدر  رجب طیب ایردوان  فرانس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

صدر ِ فرانس  امینول ماخرون نے ایلسے پیلس  میں صدر ترکی کا  ایک سرکاری تقریب کے ساتھ خیر مقدم کیا۔

بعد ازا ں دونوں  سربراہان  نے بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات  سر انجام دیے۔

مذاکرات میں اقتصادیات، تجارت، دفاعی صنعت، انسداد ِ دہشت گردی کی طرح کے دونوں ملکوں کے لیے اولیت کے حامل شعبوں میں تعاون  پر غور کیا  جارہا ہے۔

اس دوران  شام  کی تازہ ترین پیش رفت، عراق  میں سلامتی کے حالات   بھی زیر غور آئیں گے۔

صدر ایردوان سرکاری ظہرانے کے بعد پریس کانفرس کا اہتمام کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں