ایس ۔400 سسٹم ترکی کی سرحدوں کا دفاع کرنےوالا سسٹم ہے: ابراہیم قالن

ایس ۔400 سسٹم ترکی کی سرحدوں اور ترکی کے شہروں کو تحفظ دینے والا  اور  حملے کی صورت  میں  اس کا دفاع کرنےوالا سسٹم ہے ۔

881815
ایس ۔400 سسٹم ترکی کی سرحدوں کا دفاع کرنےوالا سسٹم ہے: ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے  صدارتی محل میں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران، عراق،  شام اور روس سے خریدے جانے والے دفاعی سسٹمز کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں 28 دسمبر کو اقتصادی وجوہات کی وجہ سے شروع ہونے والے مظاہروں نے  حکومت کے خلاف مظاہروں کی شکل اختیار کر لی جس میں غیر ملکی طاقتوں کا ہاتھ ہے ۔  یہ طاقتیں ایران  میں مداخلت کرتے ہوئے وہاں انتشار پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں    لیکن انھیں منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ ایرانی حکام نے صورتحال پر قابو پا لیا ہے  ۔اصل مسئلہ جلد ہی کھل کر سامنے آ جائے گا ۔ترکی ایران میں امن و استحکام کا متمنی ہے  ۔ انھوں نے  شمالی عراق میں ترکمینوں پر حملوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ حکومت عراق جلد ہی صورتحال کی تحقیق کرئے  اور حملوں کی روک تھا م کے لیے ضروری تدابیر اپنائے ۔  روس کے شہر سوچی میں شام قومی مصالحتی مذاکرات     پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ اس  مذاکرات میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی اور وائے پی جی شریک نہیں ہونگی  یہ صرف ہماری ہی خواہش نہیں  بلکہ اجلاس سے  فائدہ مند نتائج حاصل کرنے کے لیے  بھی ضرورت ہے ۔  اس ضمن میں ایران کا مثبت موقف بھی قابل ستائش ہے ۔

 ابراہیم قالن نے روس سے خریدے جانے والے ایس 400 دفاعی سسٹمز کے بارے میں بھی  معلومات فراہم کیں  اور کہا کہ   اس سسٹم کے خریدنےسے  روسی فوجیوں کو  ترکی میں تعینات کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا  لیکن فنی تعاون کے دائرہ کار روسی  فنی ماہرین ترکی آئیں گے اور ترک فوجی  اور ٹیکنیشینز بھی روس جائیں گے ۔

انھوں نے اس طرف بھی توجہ دلائی کہ نیٹو کے رکن ممالک نے اسلحے کی فروخت کے معاملے میں ترکی پر خفیہ طریقے سے پابندیاں عائد کی ہیں     ۔ ایک طرف تو یہ کہا جاتا ہے کہ  ترکی نیٹو میں ہمارا حلیف اور سٹریٹیجک حصہ دار ملک ہے لیکن ٹیکنالوجی کے مبادلے کے وقت ترکی سے منفرد رویہ اپنایا جاتا  ہے ۔ ان حالات میں ہم اپنے قومی مفادات کو اولیت دینے پر مجبور ہیں ۔ ایس ۔400 سسٹم ترکی کی سرحدوں اور ترکی کے شہروں کو تحفظ دینے والا  اور  حملے کی صورت  میں  اس کا دفاع کرنےوالا سسٹم ہے ۔



متعللقہ خبریں