ترکی، ایران میں امن اور استحکام کے تحفظ کو اہمیت دیتا ہے

ترکی دوست اور برادر ملک ایران کے معاشرتی امن و استحکام کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتا ہے: وزارت خارجہ

880120
ترکی، ایران میں امن اور استحکام کے تحفظ کو اہمیت دیتا ہے

ترکی ،ایران میں امن اور استحکام کے تحفظ کو اہمیت دیتا ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے ایران میں درپیش صورتحال کے بارے میں جاری کردہ بیان میں ملک میں 28 دسمبر سے شروع ہونے والے مظاہروں کے بتدریج پھیلاو اور دوام، مظاہروں کے دوران جانی نقصان اور   سرکاری عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کیا  گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی دوست اور برادر ملک ایران کے معاشرتی امن و استحکام کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

بیان میں صدر حسن روحانی   کے عوام کے پُر امن مظاہروں کے حق کو تسلیم کرنے تاہم قوانین کی خلاف ورزی اور سرکاری مال کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنے سے متعلق بیان کا حوالہ دیتے ہوئے شدت اور تحریکوں  کی لپیٹ میں آنے سے پرہیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جلد از جلد ملک میں امن و امان کا قیام عمل میں لایا جائے گا، عقل سلیم سے کام لیتے ہوئے واقعات کے پھیلاو پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی اور تحریکی بیانات اور خارجی مداخلت سے پرہیز کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں